ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آمدنی بڑھانے سمیت اخراجات پر نظرثانی کرکے اس میں کمی کرنی ہے۔
مشیر خزانہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ آمدن میں اضافہ کیلئے کئی ٹیکس پر کام کر رہے ہیں جن میں تمباکو، شادی ہالز سمیت دیگر ٹیکس شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیز، چالان اور دیگر کی فیس میں کئی برسوں سے اضافہ نہیں کیا گیا۔
مشیر خزانہ کے مطابق اپنے وسائل دیکھتے ہوئے اپنی سبسڈی کم کرینگے۔
وفاق کے حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ وفاق کے ساتھ جن امور پر تنازعات نہیں وہ فنڈز لے رہے ہیں۔ خود مختار اداروں کو واضح کردیا ہے کہ اپنے بجٹ میں اخراجات پورے کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کیلئے 7 ارب کی گرانٹ کی بجائے 3 ارب کی گرانٹ جاری کی ہے جبکہ بی آر ٹی پر بھی نظر ہے۔ رواں سال بی آر ٹی کا خسارہ 5 ارب تک پہنچ جائیگا۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے صوبائی آمدن بڑھانے کے حوالے سے بتایا کہ بی آر ٹی کی بسوں کا استعمال، ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ