سوناکشی سنہا سلمان سے شادی تردید

سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے شادی کے خبروں کی تردید کر دی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے شادی کی خبروں کو جھوٹ اور فیک نیوز قرار دیدیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ان کے مداحوں کو شدید قسم کے تجسس میں مبتلا کردیا تھا بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی کے ساتھ تصویر میں دونوں کو شادی کے لباس میں اور ممکنہ طورپر انگوٹھیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی امن کی مخدوش صورتحال بین الاقوامی اداروں کی نااہلی ہے، فیصل بن فرحان

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کی بہن ثنا کپور رشتہ ازدواج میں منسلک

گزشتہ دنوں بولی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی تصاویر وائرل ہوئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں کر سکتے؟

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کے باعث رفح میں مزید 60 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ سوناکشی سینیئرآرٹسٹ اور سیاسی رہنما شترو گھن سنہا کی بیٹی ہیں جنہوں نے 2010 میں فلم ‘دبنگ’ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو سلمان کےساتھ ہی کیا تھا۔