شاہد کپور کی بہن ثنا کپور

شاہد کپور کی بہن ثنا کپور رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی اداکار شاہد کپور کی بہن و اداکارہ ثنا کپور بھی گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن کی شادی کی تصویر شئیر کر کے انہیں مبارکباد دی۔ شیئر کی گئی تصویر میں ثنا کپور اپنے بھائی کے ہمراہ دلہن کے لباس میں کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے شادی کی تاریخ بتانے سے صاف انکار کردیا

اداکار نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، "وقت کتنی جلدی گزر گیا اور ہماری چھوٹی بٹو اب دلہن بن گئی ہے۔ میری چھوٹی بہن بہت جلدی بڑی ہوگئی، زندگی کے ایک شاندار باب کی جذباتی شروعات ہورہی ہے، پیاری ثنا کپور اور میانک کو مبارکباد۔”

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی فلم ‘شاندار’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ثنا کپور کی شادی قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں میانک پاہوا کیساتھ ہوئی ہے۔