عالیہ بھٹ نے شادی کی تاریخ

عالیہ بھٹ نے شادی کی تاریخ بتانے سے صاف انکار کردیا

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے صاف الفاظ میں انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ جو اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی پروموشن میں مصروف عمل ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنبیر کپور سے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے انکار کیا۔ خاتون نے عالیہ بھٹ سے رنبیر سے شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ سوال کیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کہنے کو کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں بتایا کہ ایک شخص نے مجھ سے یہی پوچھا تو میں نے صاف کہہ دیا کہ نہیں بتانا ہے تو نہیں بتانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ بھی پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

اس سے قبل ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کہہ چکی ہیں کہ رنبیر کپور سے میرے خیالات میں شادی ہوچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے رنبیر کو پہلی بار سیٹ پر دیکھا تھا تو فیصلہ کرلیا تھا مجھے اس سے ہی شادی کرنی ہے

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جو 2017ء سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں، ان کی شادی سے متعلق خبریں بھی کئی بار منظر عام پر آچکی ہیں۔ دونوں فلمی ستاروں کے درمیان پیار کی ابتدا فلم برہمسترا کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جو رنبیر اور عالیہ کا ایک ساتھ پہلا پروجیکٹ تھا۔