عالیہ بھٹ فواد خان کی تعریف

عالیہ بھٹ بھی پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پاکستانی اداکار کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ فواد خان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت اپنے فلمی کیریر کے عروج پر ہیں، ان کے مداح ان کی اداکاری کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے مگر اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی اسٹار اداکار فواد خان سے بہت کچھ سیکھا ہے، اپنی نئی آنے والی فلم ‘گنگو بائی’ کی تشہیر کے دوران عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر سے زیادہ فواد خان کو جانتی ہیں کیونکہ ان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے بیٹے کے بعد اب بیٹی بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

انہوں نے کہا کہ فواد خان نے بطور اداکار فنی اور ثقافتی طور پر سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں اگر بات کروں تو میرے پاس الفاظ کم پڑجائیں گے۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے، انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا ہے اور وہ بھی پاکستانی مداحوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ ‘کپور اینڈ سنز’ میں کام کرچکی ہیں، جس میں فواد خان کی بہترین اداکاری نے سب کو حیران کردیا تھا۔