سی این جی سٹیشنز

سی این جی سٹیشنز 5 دن کھولنے کے فیصلہ پر نظرثانی

گیس کی شدید ترین بحران کے باعث سی این جی سٹیشنز کو 5دنوں کے لئے کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کردی گئی ہے ۔ فقیر آباد ، کچھی محلہ ، یوسف آباد ، نوتھیہ ، زریاب کالونی ، گلبہار ، کاکشال ، آسیہ گیٹ، ڈبگری سمیت شہر کے مختلف مقامات پر گیس لوڈشیڈنگ کا مسلہ انتہائی سنگین اور شدت اختیار کر چکا ہے۔

گیس کے شدید ترین بحران کے باعث سوئی ناردرن گیس اور خیبرپختونخوا حکومت نے سی این جی سٹیشن ہفتے میں پانچ دن کھولنے اور دو دن بند ش کے فیصلے پر نظر ثانی کر دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے باعث سابق پالیسی کو برقرار رکھا گیا ہے اور گیس بحران کے حل ہونے تک پالیسی برقرار ہو گی۔ سابق پالیسی کے تحت سی یان جی سٹیشنز ہفتہ میں 3دن کھلے رہیں گے جبکہ 4دن بند رکھے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور میں بڑھتے ہوئے گیس بحران اور گھریلو صارفین کو درپیش مشکلات کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گیس کی وافر مقدار کے باوجود ٹرانسپورٹرکسی صورت کرائے کم نہیں کر رہے ہیں جس پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو سہولت دی جائے ۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ، تولہ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہو گیا