پشاور کھٹارا گاڑیوں کو سکریپ

پشاور کی انتظامیہ کا کھٹارا گاڑیوں کو سکریپ کرنے کا فیصلہ

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پشاور میں ٹریفک کے اژدہام کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت فیصلے کئے جا رہے ہیں11 مارچ سے غیرقانونی رکشوں، چنگچی، لوڈر اور بی آر ٹی روٹ پر چلنے والے بسوں اور ویگنوں کو تحویل میں لے کر سکریپ کر دیا جائے گا جس کیلئے جی ٹی روڈ پر پرانے جی ٹی ایس اڈے کی25کنال اراضی مختص کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پشاور میں ٹریفک کے اژدھا کو کنٹرول کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید مروت، سیکرٹری آر ٹی اے پشاور طارق حسن، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ، ڈائریکٹر ایکسائز پشاور اوردیگر متعلقہ محکموں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11مارچ سے شروع ہونے والے مشترکہ آپریشن کے لیے پلان تیار کرکے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ۔آپریشن کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے 20 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو پشاور شہر، پشاور صدر اور دہی علاقوں میں ایک ساتھ کریک ڈان شروع کرے گی اور غیر قانونی رکشہ، لوڈر اور چنگچی کو قبضے میں لے کر سکریپ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ