تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں

اپوزیشن کی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بعد اب اسپیکراسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کروا لیے گئے ہیں جس پر سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں ۔ عدم اعتماد کی تحریک کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور آصف زرداری پر اعتماد ہے: فضل الرحمان

اپوشین ذرائع نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپیکر وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے جبکہ وزیراعظم کے خلاف پھرعدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خالف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔