ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی

زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں خودساختہ اضافے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور کمشنر پشاور ڈویژن نے شرکت کی، اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوگاڑی مالکان کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیئے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، تمام ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ ادارے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے مالکان کے خلاف فوری ایکشن لیں، عوام کے ساتھ اس طرح کی زیادتی قابل معافی نہیں، اس موقع پر روٹ پرمٹ کی عدم موجودگی اور غیرقانونی بس اسٹینڈز کیخلاف بھی احکامات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ متعلقہ انتظامیہ روٹ پرمٹ نہ ہونے اور غیرقانونی بس سٹینڈز کیخلاف بھی کاروائیاں کریں۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی