ملائیشیا، انڈونیشیا اور چین کے راہبوں کا عجائب گھر کا دورہ

ملیشیائ، انڈونیشیا اور چین سے تعلق رکھنے والے بدھ مت راہبوں نے پشاور عجائب گھر کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے عجائب گھر پشاور میں موجود تاریخی بدھ مت دور کے نوادرات، سٹوپہ، سکے، ان کی زندگی اور رہن سہن سمیت مکمل تاریخ پر تفصیلی بریفننگ دی،

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

راہبوں کے دس رکنی وفد نے عجائب گھر پشاور میں موجود ثقافتی ورثہ اور اس کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا، ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی خیبرپختونخوا میں آثار قدیمہ کے ان تاریخی مقامات کو دنیا میں فروغ دینے اور اسے بطور مذہبی سیاحت کا مرکز بنانا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا کے طول وعرض میں بدھ مت کے آثار پھیلے ہوئے ہیں، اس موقع پر وفد نے پشاور عجائب گھر میں موجود بدھ مت کے مقدس تاریخی نوادرات کی زیارت کی۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق