پاکستان کی بھارت پر برتری

خوشی کا عالمی دن، پاکستان کی بھارت پر برتری

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک کی جانب سے خوشی کے سالانہ عالمی دن(20مارچ)کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 121 جبکہ بھارت 136 ویں نمبر پر موجود ہے۔اس فہر ست میں 2022 میں 146 ممالک شامل کیے گئے ہیں جن کے عوام کی فلاح و بہبود، مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)کی سطح جانچی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے خوش ترین ممالک کی جارہ کردہ فہرست کے مطابق فن لینڈ کے عوام دنیا میں سب سے زیادہ خوش ہیں۔فہرست کے مطابق فن لینڈ کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار دے دیا گیا ۔اس فہرست کے مطابق بنگلہ دیش کے عوام بھی بھارت سے زیادہ خوش ہیں، بنگلہ دیش کا نمبر اس لسٹ میں 94واں ہے۔اقوام متحدہ کی فہرست میں ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے، سوئٹزرلینڈ چوتھے اور نیدرلینڈز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا اور کینیڈا ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، معاشی بدحالی کا سامنا کرنے والا ملک لبنان 146 ممالک کے انڈیکس میں 145 ویں نمبر پر آگیا ہے۔اسی طرح افغانستان کا اس فہرست میں آخری نمبر ہے۔2012 میں، اقوام متحدہ کی جانب سے عوام کے خوش رہنے پر کانفرنس منعقد کی گئی، اس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا تھا کہ خوشی کا عالمی دن ہر سال 20 مارچ کو منایا جائے گا جبکہ خوشی کا پہلا عالمی دن 2013 میں منایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین