عمران خان کو پمز میں چیک اپ کروانا چاہئے، وہ ہوش کھو چکے ہیں

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا پمز اسپتال عمران خان کے قریب ہے، وہاں سے انھیں اپنا چیک اپ کروانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے منگل کے روز لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی ہے عمران خان کی نیندیں اڑ چکی ہیں اور وہ ہوش کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت ناساز، سوات جلسہ منسوخ

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب عمران خان اراکین قومی اسمبلی کے گھروں کے اندر گھس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو عوام کے پاس جاکر ان کی حالت دیکھنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو بنی گالہ جاکر بیٹھ جاتے ہیں لیکن اراکین اسمبلی کو عوام میں جانا ہوتا ہے اور ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے منی لانڈرنگ کا حساب مانگنے والوں کے پاس خود کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر آرڈیننس کی فیکٹری بن چکا ہے لیکن تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔