دیر مسافر وین کھائی میں

دیر: مسافر وین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں مردان سے کلکوٹ جانے والی مسافر وین کو حادثہ پیش آنے کے باعث وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: مال بردار گاڑیوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ڈی جی کیپرا

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ اپر دیر کے علاقے پاتراک چالال میں مردان سے کلکوٹ جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری۔ انہوں نے کہا کہ مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس نے ریسکیو کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔