ٹانک ایف سی لائن پر حملہ

ٹانک: دہشت گردوں کا ایف سی لائن پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 15 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے ایف سی لائن پر حملہ کر دیا ہے اور ایف سی لائن کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹانک میں دہشت گرد ایف سی لائن پر حملہ کرکے اندر داخل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی لائن کے اندر دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان مقابلہ ابھی بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی

یہ بھی پڑھیں: پشاور،مضر صحت اشیاء رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

ذرائع کے مطابق حملہ میں اب تک پاک آرمی کے ایک صوبیدار میجر اور سپاہی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ 7 ایف سی اہلکاروں سمیت 15 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شاہ خرچیاں کم ،مزدور کی تنخواہ بڑھانے کی کوشش کریں گے :وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام بازار اور راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ حالات پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔