بی بی سی کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی آج شائع ہونے والی خبر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی پراپیگنڈا خبر میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں بتایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی یہ خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر واضح طور پر ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتی ہے، یہ معاملہ برطانوی نشریاتی ادارے کے حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔