بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم  کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔ 

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیےنامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان

یاد رہے کہ بابراعظم نےآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کرٹیسٹ میچ بچایا تھا۔