امریکا میں مہنگائی نے 41 سالہ ریکارڈ توڑدیا

امریکا میں مہنگائی کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اشیائے خوردونوش سے لیکر گھر کے کرائے تک سب کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد منگل کو پہلی بار افراط زر کے اعداد و شمار  پر مبنی ایک  مکمل رپورٹ جاری کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق امریکا میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور  گھر کے کرائے میں اضافے نے افراط زر کو 41 سال کی بلند ترین شرح 8.5 فیصد تک پہنچا دیا جبکہ مارچ کے مہینے میں گیس کی قیمتیں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 49 فیصد بڑھ گئیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ دسمبر 1981 کے بعد سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی رپورٹ آنے سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کو الزام ٹھہرا کر مہنگائی میں اضافے پر ہونے والی تنقید سے بچنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  چین میں چاقو حملے کے دوران جاپانی شہری 10 سالہ بچہ ہلاک

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے پیر کے روز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ پیوٹن کی وجہ سے افراط زر غیر معمولی طور پر بلند ہو جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق مہنگائی بائیڈن اور ڈیموکریٹس کے لیے ایک اعلیٰ سیاسی خطرہ بن گئی ہے کیونکہ نومبر میں مڈ ٹرم  انتخابات قریب آرہے ہیں۔

اگرچہ بائیڈن کا اصرار ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لیے ان کی پالیسیاں ذمہ دار نہیں ہیں لیکن ریپبلکن ناقدین  ڈیموکریٹس پر  انگلی اٹھا رہے ہیں۔