چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی بطور  چیئرمین پی سی بی کام  جاری رکھیں گے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر  ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت

ذرائع کا کہنا ہےکہ رمیز راجہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کی صورت میں چیئرمین شپ کے لیے سابق  چیئرمین نجم  سیٹھی کا نام زیر غور لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ماضی میں پی ایس ایل سمیت کئی بڑے منصوبوں کو کامیابی سے چلانے والے نجم سیٹھی کو ان کے دوست مبارک باد دے رہے ہیں لیکن وہ بات چیت سے گریز کررہے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ پیر کو کچھ دیر کے لیے پی سی بی ہیڈ کوارٹر آئے لیکن زیادہ وقت نہیں گزارا۔