عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

بالی وڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج یعنی 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دونوں کی شادی کے تذکرے زبان زدِ عام ہیں اور پھر گزشتہ روز شادی کی تقریب کے موقع پر رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود شادی کی تصدیق کی جس کے بعد ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
رنبیر کی کزنز کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کو بھی شادی کی تقریب کے لیے جاتے دیکھا گیا، ویڈیو میں کرینہ نے سلور رنگ کا لہنگا پہنا جب کہ کرشمہ کپور نے زرد رنگ کی پشواز کا انتخاب کیا۔اب خود عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا