عوام کے لئے ریلیف ، آٹے اور چینی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی دیتے ہوئے عوام کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم نے عید تک رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی۔پنجاب میں 10کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کر کے400 روپے اور فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقررکرنیکی کوشش کریں پنجاب آٹا، چینی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بلوچستان اور آزادکشمیر کی مددکریں وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کواضافی ادائیگی کریگی۔ترجمان یوٹیلٹی سٹور کے مطابق ملک بھر میں چینی کی 70روپے کلو فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی