مریم نواز بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار، پاسپورٹ واپسی کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور : مریم نواز نے والد کی عیادت اور عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔مریم نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سال 2019کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا، لاہورہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی۔ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیمار والد نوازشریف کی تیمارداری اور رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتی ہوں، پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جاسکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معزز عدالت درخواست گزار کو اپنے والد کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کی اجازت دے، ہائیکورٹ کا2رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حد پار کر لی، اب انتقام کا وقت آن پہنچا، حزب اللہ