وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا مسنگ پرسنز کا معاملہ بااختیار طاقتوں تک پہنچانے کا وعدہ

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرہفتے کے روز کوئٹہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے وزیراعظم کا استقبال کیا،
وزیر اعظم کی زیر صدارت بلوچستان کی انتظامی صورتحال پر جائزے کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
جب جبری گمشدگیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اختر مینگل بھی بار بار اُٹھاتے رہتے ہیں یقین دلاتاہوں جو بااختیار ہیں ان کے سامنے میرٹ پر معاملہ اٹھائیں گے۔ اگرمسائل حل نہیں کریں گے تومحرومی، مایوسی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک ذخائر میں4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ