لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دبا ئو،سیکرٹری پاور رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق راشد محمود ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج)پاور ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راشد محمود کو آصف حیدر شاہ کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور تعینات کیاہے۔ ذرائع کے مطابق آصف حیدر شاہ ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث وزیر اعظم آفس کی طرف سے دبائوکا شکار تھے اور بطور سیکر ٹری پاور کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے جس کے باعث وہ چھٹی پر چلے گئے ہیں۔رخصت پر جانے والے سیکر ٹری آصف حیدر شاہ وزیر اعلی سندھ کے قریبی رشتے دار ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ