سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت سے بے قصور قرار

لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج کے روبروسابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ایف آئی اے نے بھی بشیر میمن کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے موقف اپنایا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے اور وہ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا جس کے بعد سابق ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں۔

مزید پڑھیں:  سندھ، کوئلے کی کان گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق