حمزہ شہباز کی حلف برداری

وزیراعلی پنجاب حلف برداری کیس،فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور:نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت نے صدر کو یاد کرایا کہ آپ ریاست کے سربراہ ہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آئی، عدالت کو یہ بتا دیں کہ کیا صدر اسے حل کر رہے ہیں؟ صدر کو احساس نہیں ہوسکا کہ صوبے کا کیا کرنا ہے، تو کوئی فیصلہ کر کے بھیج دیتے ہیں۔واضح رہے کے گزشتہ کئی دنوں سے وزیراعلیٰ کی حلف برداری نہ ہونے کے باعث صوبے کے انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد