مریم اورنگزیب

اب آپ 6 صدی تک اسلام آباد واپس نہیں آسکتے،6 دن کا الٹی میٹم مت دیں-مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ناکام ہوگئے تو دھمکی دیتے ہیں کہ عدالت اپنی پوزیشن واضح کرے، عمران خان گولی کھائیں اور سکون کی نیند سوئیں، ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں، 6 دن کا الٹی میٹم مت دیں، آپ 6 صدی تک اسلام آباد واپس نہیں آسکتے، سپریم کورٹ نے 11 اپریل کی رات اپنی پوزیشن واضح کردی تھی، اس رات سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو ریورس کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج رات 8 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے، عمران خان نے پریس ٹاک میں حیران کن انکشافات کیے ہیں، عمران خان نے آج خود تسلیم کیا کہ وہ ہار کر واپس گئے ہیں، جب غنڈہ گردی کی نیت ہو تو ایسے ہی نتائج نکلتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 189 روپے پر عمران خان نے پہنچائی، یہ نالائقی اور نااہلی کا بوجھ آج عوام بھگت رہی ہے جس کے باعث مشکل فیصلہ کرنا پڑا، 30 روپے پیٹرول مہنگا کرنے کے آپ کے وعدے کا بوجھ ہم نے اٹھایا، آپ نے آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرول 30 روپے مہنگا کرنے کا معاہدہ کیا تھا، مشکل فیصلہ عوام کے لیے منصوبہ بندی کر کے مہنگا کیا ہے

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ