عمران خان کے انٹرویو پرپابندی

عمران خان کے انٹرویو پرپابندی لگ گئی

پشاورٜ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ انٹرویو پرپاکستان میں سخت ردعمل دیکھا جارہاہے ،پاکستان کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ایک نجی ٹی وی چینل پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایک انٹرویو کے متنازعہ حصوں کو دوبارہ نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پیمرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کچھ کلمات سے ملکی سلامتی، خودمختاری، آزادی اور نظریہ کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

اس انٹرویو سے ملک میں نفرت پیدا ہو سکتی ہے ۔ پیمرا کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کے الفاظ آئین کے آرٹیکل 19 میں دیئے گئے آزادی اظہار کے حق سے تجاوز اور پیمرا قوانین کے بھی منافی ہیں۔ عمران خان کے انٹرویو پرسیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیاپربھی صارفین کی بڑی تعدادنے اپنے ردعمل کااظہار کیاہے اور بعض صارفین کاخیال ہے کہ ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین اورمسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کی طرح اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریریں اورانٹرویوزنشرکرنے پرپابندی کامرحلہ آگیا ہے،بعض صارفین پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کوعمران خان کی زبان بندی کی ابتدائ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب