جیل میں ویڈیو لنک سہولت

دہشتگردی میں ملوث ملزمان کے ٹرائل کیلئے جیل میں ویڈیو لنک سہولت کی فراہمی کا فیصلہ

ویب ڈیسک :دہشتگردی سمیت متعدد خطرناک جرائم میں ملوث افرا د کی عدالت میں پیش کئے بغیر جیل میں ہی ٹرائل کرانے کیلئے ویڈیو لنک سہولت کے استعمال کا فیصلہ کرلیا گیا جن اضلاع میں انسداد دہشتگردی کی عدالتیں ہیں وہاں جیل کے ساتھ ویڈیو لنک قائم کیاجائیگا اور ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی ۔
محکمہ جیل خانہ جات ذرائع کے مطابق دہشتگردی سمیت ہائی پروفائل کیسز میں ملزم کو عدالت میں لانا انتہائی مشکل ہوتا ہے تاہم قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں پیش کیاجاتا ہے جو کسی بھی بڑے واقعہ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے اس ضمن میں یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی بجائے جیل میں ہی عدالت لگا کر انکا ٹرائل کیاجائے تاہم اب ایک اور تجویز سامنے آئی ہے کہ ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت سے منسلک کردیاجائیگااو راس کا ٹرائل کیاجائے ذرائع کے مطابق اس تجویز کو منظور کرلیا گیا ہے اور ان ملزمان کو اب ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالتوں میں پیش کیاجائیگا اس ضمن میں محکمہ جیل خانہ جات کو انٹرنیٹ کنکشن، کیمرے اور ویڈیو لنک کیلئے درکار دیگر وسائل کی فراہمی کیلئے 5کروڑ87لاکھ 50ہزار روپے درکار ہیں واضح رہے کہ نیب عدالت کو حراستی مراکز اور جیلوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے منسلک کرنے کا عمل بھی شروع کیاجا چکا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع