کانگو اور لمپی سکن وائرس

کانگو اور لمپی سکن وائرس کے خوف سے مویشی منڈیاں سنسان

پشاور(نیوزرپورٹر) جانوروں کی بیماری لمپی سکن اورکانگو وائرس نے عیدالاضحی کیلئے قربانی کے جانورخریدنے والے صارفین کو شدید خوف وہراس اور تذبذب میں مبتلا کردیا ہے جس کی وجہ سے اس مرتبہ شہری منڈیوں کی بجائے دیہات وغیرہ میں لوگوں کے پاس موجود مویشی خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں.

محکمہ لائیو سٹاک کے حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بیک وقت کانگو اور لمپی سکن وائرس زنے حملہ کیا ہے جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مویشی متاثر ہوئے ہیں.

اس سلسلے میں صوبہ بھر میں الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عید میں12دن رہ جانے کے باوجود پشاور شہرکے مختلف علاقوں کالامنڈی جی ٹی روڈ، رنگ روڈ مویشی منڈی سمیت عید کیلئے قائم دوسری مویشی منڈیوں میں خریدارنہ ہونے کے برابر ہےں جبکہ اس کے مقابلے میں صوبہ بھر سے جانور ان منڈیوں میں فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں مویشی تاجر مشتاق سید کے مطابق گزشتہ سال ان دنوں کے دوران مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے لوگوں کا کافی رش رہا تھا جس کے نتیجے میں منڈیوں میں خرید وفروخت کی شرح بھی بلند تھی تاہم اس عید کے موقع پر لمپی سکن اور کانگو وائرس کے پھیلنے کے واقعات نے شہریوں کو خوف اور پریشانی کے ساتھ تذبذب میں بھی مبتلا کردیاہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید
مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

کافور ڈھیری پشاور میں ایک گھر میں کانگو سے تین ہلاکتوں کی خبروں کے بعد شہری مویشی منڈیوں کی بجائے دیہات میں پرائیویٹ فارمز اور مویشی باڑوں کا رخ کررہے ہیں گذشتہ سال کی نسبت گائے، بیل وغیرہ کی قیمتیں معمولی جبکہ بھینس کی نسل کے جانوروں کی قیمتیں تین گنا زائد ہے ۔