خواجہ سعدرفیق

عدم اعتماد کے بعد عام انتخابات کی طرف جانے کا پلان تھا،خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عام انتخابات کی طرف جانے کا پلان بن چکا تھا لیکن ہم نے سیاست بچانے کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیر ہوابازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کو غیریقینی صورتحال سے نکالنے کیلئے ہم نے سیاست داؤ پر لگا کرمشکل فیصلے کیے۔ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ پیپلزپارٹی سمیت ہر اتحادی جماعت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان1973 کا آئین ختم کرکے آمرانہ طرز حکومت کا منصوبہ بنارہے تھے۔ ای وی ایم لانے کا مقصد عمران خان کو دوتہائی اکثریت دلانا تھا، ای وی ایم والا تماشہ چل جاتا تو پاکستان کا حلیہ بگڑ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں دن ٹرینوں کی ہر کلاس کے کرایے میں30 فیصد کمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار ،30سے زائد کیسز رپورٹ