یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں نیشنل پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ویب ڈیسک:پولیس حکام کے مطابق ملکی بدنامی کا باعث بننے والے چاروں اوباش لڑکوں کوجائے وقوعہ کی ویڈیوز کے ذریعے ٹریس کیا گیا، نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کی بھی خصوصی طور پر خدمات حاصل کرکے مقدمہ اندراج کے چوبیس گھنٹوں کے اندر مرکزی چاروں اوباش نوجوانوں کو پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع

سوشل میڈیا پر جواں سال خواتین کو چھیڑنے، ان سے نازیبا حرکات کرکے دنیا بھر میں پاکستان کاامیج خراب کرنے کی کوشش کرنے پر مبنی ویڈیووائرل ہوئی جس کاآئی جی اسلام آبادنے فوری نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری اور ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

خیال رہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشن آزادی کے روز غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،
غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مقامی انتظامیہ سے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔