ڈینگی کا شدید خطرہ

پشاورسمیت بارش سے متاثرہ اضلاع میں ڈینگی کا شدید خطرہ

ویب ڈیسک :حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پشاورکے مضافاتی علاقوںاوردیگر اضلاع میں جہاں بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی کھڑا ہے وہاں ڈینگی مچھروں کے پھیلنے کاخدشہ بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے متاثرہ آبادی میں زیادہ تر لوگوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں بدستور سیلابی پانی کھڑاہے جس نے جگہ جگہ پرتالاب اورجوہڑ کی صورتحال اختیارکرلی ہے اور اس میں صاف پانی کھڑا ہے جو کہ نہیں نکالاجاسکا.
اس سلسلے میں ماہرین صحت کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر کھڑے پانی میں مچھر مارسپرے نہیں کرایاگیاتو اس میں ڈینگی کے لاروے جنم لے سکتے ہیں جو مستقبل میں ان آبادیوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ادھر محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے لیکن اس کے تدارک کیلئے وکٹر کنٹرول اینڈ ملیریا کنٹرول پروگرام کے پاس پیسے موجود نہیں اس لئے اس مرتبہ ڈینگی سے بڑے پیمانے پر اموات کا بھی خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار