وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کی وزارت داخلہ کو خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے 41 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی۔
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کابینہ کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وزارت داخلہ کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
کابینہ نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 41 کروڑ خصوصی فنڈز کی منظوری دی، یہ فنڈز آنسو گیس کے شیل، فورسز کے استعمال اور راستوں کی بندش کے لیےکنٹینرز کی فراہمی پر خرچ کی جائےگی۔
اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط ریکارڈ پیش کرکے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے،کابینہ نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے حاصل وارنٹ گرفتاری کی سخت مذمت کی۔
کابینہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے لیے زمین کی الاٹمنٹ، پاکستان آن لائن ویزہ سسٹم میں نئے ممالک کی شمولیت اور انرجی کنزرویشن پلان کی بھی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس میں ڈالر کی قدر میں کمی پر اظہار اطمینان کیا گیا، شرکاء کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ