عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی مظالم کی روز نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔ کہیں‌بربریت کی تو کہیں یرغال بنائے جانے کی اور اب تو اجتماعی قبروں کی دریافت نے مسئلہ مزید الجھا دیا ہے.
ذرائع کے مطابق غزہ کے شمالی اور جنوبی شہروں میں براہ راست تباہی مچانے کے بعد اب غزہ کے النصر ہسپتال اور الشفا ہسپتال سے دو اجتماعی قبروں سے 300 سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے ساتھ ساتھ امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق النصر ہسپتال سے 324 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں خواتین اور بزرگ افراد کی لاشیں شامل ہیں۔ اس بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ وولکر ترک کی جانب سے آزادانہ، مؤثر اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے ایک ہسپتال میں اجتماعی قبروں اور ان سے سینکڑوں کی تعداد میں لاشوں کے حوالے سے سن کر بہت افسوس ہوا۔
سعودی عرب اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان واقعات کی تحقیقا ت کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے ۔
سعودی حکام کی جانب سے خان یونس کے النصر ہسپتال کے قریب اجتماعی قبروں کی دریافت اور سینکڑوں فلسطینی شہداء سے متعلق خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک