یوکرین پر روسی حملے ممکنہ جنگی جرم قرار

یوکرین پر روسی حملے ممکنہ جنگی جرم قرار

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ اور جی سیون ممالک نے یوکرین پر روسی حملوں کو ممکنہ جنگی جرائم قرار دے دیا۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک جتنا وقت لگے گا یوکرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک کےفوجی اتحاد نیٹو نے منگل کو کہا کہ اس کے رکن ممالک روس کی جانب سے یوکرین پر اپنے حملوں میں اضافے اور مغرب کے خلاف دھمکیوں میں اضافے کے بعد اہم تنصیبات کے ارد گرد سکیورٹی بڑھا رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں روسی فورسز کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر پر مزید میزائل حملوں اور گولہ باری سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ پہلی بار جاپان نے جیت لیا، پاکستان کو شکست