ضمنی الیکشن پر صرف خیبر پختونخوا میں10کروڑ کا خرچہ

ویب ڈیسک :سیلاب کی وجہ سے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ملک میں پیسے موجود نہیں اور صوبہ میں بھی مالی بحران شد ید ہورہا ہے ان حالات میں الیکشن پر کروڑوں روپے کا خرچ سوالیہ نشان بن گیا ہے اگر یہ تمام نشستیں عمران خان جیت کر خالی کردیتے ہیں تو اس پر عام الیکشن سے قبل ایک اور ضمنی الیکشن ہو گا جس پر دوبارہ کروڑوں روپے کے اخراجات ہوں گے اور پھر کچھ مہینے بعد جنرل الیکشن ہوگا.
اس لئے بہت سے مالی مسائل کا سامنا حکومت کو کرنا پڑے گا مذکورہ حلقہ جات میں کھڑے امیدوار اپنے جلسوں اور انتخابی مہم کی تشہیر کیلئے اب تک کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہیں اور مزید پیسے خرچ کئے جارہے ہیں مذکورہ شہروں کی سڑکوں پر تقریبا ہر کھمبے پر امیدواروں نے اپنے بورڈز اوربینرز لگائے ہیں اور چائے پانی کیلئے دفاتر بھی یونین کونسلوں کی سطح پر کھولے گئے ہیں جہاں پر کارکنوں کی تواضع کا سلسلہ جاری ہے.
دوسری طرف اس الیکشن پر حکومت کا صرف خیبر پختونخوا میں کم از کم10کروڑ روپے کا خرچ آئے گاالیکشن کمیشن کے مطابق ایک حلقہ میں الیکشن پر 2 کروڑ 70 لاکھ روپے تک خرچ ہوتے ہیں جس میں کاغذ کی چھپائی پر70لاکھ روپے، ٹرانسپورٹیشن پر 30لاکھ روپے اور انتخابی عملے وغیرہ پر1کروڑ50لاکھ کے اخراجات کا تخمینہ ہے اس کے علاوہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ڈیوٹی کیلئے بھی پیسے دینا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب ججز کمیٹی سے باہر، جسٹس امین الدین رکن نامزد