وزیراعلیٰ کے بھائی کے خطاب

وزیراعلیٰ کے بھائی کے خطاب نے سوشل میڈیا پرہلچل مچادی

ویب ڈیسک :سوات میں بد امنی اور قتل واقعات کیخلاف کھل کر بیان بازی سے وزیراعلیٰ محمود خان کے برادر اور تحصیل چیئر مین مٹہ عبداللہ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے ۔ پاکستان بھر میں ان کے جذباتی خطاب کو ہزاروں کی تعداد میں ٹوئٹر اور فیس بک پر صارفین نے شیئر کیا ہے ایک ایسے وقت میں جب ان کے بھائی وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا موقف نہیں دیا جارہا ہے
تحصیل ناظم کی اس جذباتی تقریر نے طوفان برپا کردیا ہے ان کے بیان کو اس وجہ سے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ صوبے میں ان کے بڑے بھائی محمود خان نے بطور وز یر اعلیٰ اس معاملے پر زیادہ تبصرہ نہیں کیا۔ تحصیل چیئر مین مٹہ نے اپنے خطاب میں سوات اور شانگلہ میں قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فوج کو سرحدوں کی حفاظت پر توجہ دینے اور پولیس کو سوات میں دہشت گردی کیخلاف کارروائی کیلئے متحرک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول