سیکرٹریز اور کمشنرز 17 بیورو کریٹس

سیکرٹریز اورکمشنرزسمیت17 بیورو کریٹس کو تبدیل کردیاگیا

ویب ڈیسک :صوبائی حکومت نے گریڈ اکیس اور20 کے سیکرٹریز اور کمشنرز سمیت 19افسروں کا تبادلہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 21 کے افسر اصغر علی کو سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، تعیناتی کے منتظر گریڈ20 کے آفیسر محمد امتیاز ایوب کو ایگزیکٹوڈائریکٹر ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایولیوشن ایجنسی پشاور، منظور احمد کو ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پشاور جبکہ کمشنر کوہاٹ محمد جاوید مروت کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر محمد علی شاہ کو ممبر ون بورڈ آف ریونیو پشاور، ڈائریکٹر جنرل کم سیکرٹری پیرا ایبٹ آباد عرفان اللہ کو سٹیبلٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے،سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ شاہد سہیل خان کو ڈائریکٹر جنرل کم سیکرٹری پیرا ایبٹ آباد، سپیشل سیکرٹری فنانس عدیل شاہ کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر محمد ضیاء الحق کو سیکرٹری زکوة عشر و سوشل ویلفیئر،سیکرٹری اوقاف و حج محمود عالم کو کمشنر کوہاٹ ڈویژن،ممبر بروڈ آف ریونیو پشاور فضل خالق کو ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبرپختونخوا ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایولیوشن ایجنسی خالد الیاس کو سیکرٹری ایڈمنسٹریشن،ڈائریکٹر چیف انسٹرکٹر پراونشل سروسز اکیڈمی سعیدہ تنزیلہ صباحت کو منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی جبکہ ڈائریکٹر کے پی ایس آر اے محمد کبیر آفریدی کو سپیشل سیکرٹری فنانس تعینات کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں تعیناتی کے منتظر محمد عابد خان وزیر کو سیکرٹری اوقاف ، حج اور مذہبی امور، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عرفان اللہ خان وزیر کو سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ، گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کو ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ کے عہدے سے محکمہ انتظامیہ کو رپورٹ کرنے، اے آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کو ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ عین اللہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر فوڈ کاشف اقبال جیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز حامد الرحمن کو اے آئی جی جیل خانہ جات اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی ٹرائبل ڈسٹرکٹ کرم محمد نعیم خان ٹو کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تعینات کر دیا گیا ہے ایک اور اعلامیہ کے مطابق نیکٹا میں تعینات گریڈ20کے پولیس افسر دار علی خٹک کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کو واپس کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ