چینی صدر

چینی صدر تیسری مرتبہ کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب

چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صدر شی جن پنگ کو مسلسل تیسری مرتبہ پارٹی کا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا
ویب ڈیسک: چینی صدر شی جن پنگ کو مسلسل تیسری مرتبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انہیں مبارک باد پیش کی، ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندارخراج تحسین ہے۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کیلئے منتخب کرنے کیلئے نہ صرف آئین میں تبدیلیاں کیں بلکہ کئی عہدیدار بھی مستعفی ہوئے، تاہم پارٹی ایک ہفتے سے جاری اہم اجلاس گزشتہ روز ڈرامائی انداز میں اختتام پذیر ہوا جب صدر شی جن پنگ کے برابر میں بیٹھے سابق صدر ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکالا گیا۔
خیال رہے ماؤزے تنگ کے بعد چینی صدر شی جن پنگ ملک کے سب سے زیادہ بااثر حاکم بن گئے ہیں، صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مجھ پر بھروسہ کیا ہے اس کے لیے میں پوری پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں تندہی سے کام کریں گے۔
کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں مرکزی کمیٹی سمیت 2 ہزار 300 عہدیداروں نے مشترکہ طور پر شی جن پنگ کی قیادت کو ملک کے لیے ناگزیر تسلیم کیا اور ایک قرارداد کے ذریعے چارٹر کو تبدیل کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کے انتخاب کی راہ ہموار کر دی۔
قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی وزیراعظم سمیت ایسے کئی اعلیٰ عہدیداران نے استعفے دے دیے جن کی موجودگی شی جن پنگ کے تیسری بار صدر بننے میں رکاوٹ تھی۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان