بنگلا دیش میں سمندری طوفان

بنگلا دیش میں سمندری طوفان سترنگ میں تباہی، 16 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بنگلا دیش میں سمندری طوفان سترنگ نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بنگلا دیش میں موسلادھار بارشوں اور سمندری طوفان نے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا، سمندری طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے تقریبا 10 لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
ایک سرکاری اہلکار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں درخت گرنے اور جمناندی میں طوفانی موسم میں کشتی ڈوبنے کے باعث ہوئیں۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ منسٹری کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں، جزیروں اور دریا کے کناروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا