پشاور جرائم میں مطلوب گروہ

پشاور : اغوا، ڈکیتی، ہائی وے راہزنی، قتل، اقدام قتل سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک گروہ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاک

ویب ڈیسک: پشاور تھانہ متنی پولیس نے خطرناک گروہ کے خلاف غازی آباد متنی میں کاروائی کی ہے جسمیں گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک.

گروہ راہزنی، اغوا، ہائی وے راہزنی، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کے درجن بھر مقدمات میں مطلوب تھے،خطرناک گروہ نے گزشتہ شب بھی کوہاٹ روڈ پر متعدد گاڑیوں کو لوٹا تھا.

پولیس کے مطابق خطرناک ملزمان گزشتہ شب کی وارداتوں کے بعد غازی آباد میں واقع ٹھکانے میں موجود تھے،کاروائی کے دوران خطرناک ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے سمیت گرنیڈ بھی پھینکا ،ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین کو فائر لگا جو خوش قسمتی سے بلٹ پروف جیکٹ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے.

مزید پڑھیں:  شمسی طوفان زمین کو متاثر کر رہے ہیں، ماہرین کا احتیاطی تدابیر کا مشورہ

پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گروہ کا سرغنہ شاکر اسلام ولد فضل اسلام اور اس کا دوسرا ساتھی حمزہ ولد سعید لگ کر ہلاک ہوئے ہیں،اسی طرح ایک ملزم نیاز محمد ولد گل محمد زخمی ہوا ہے جبکہ ایک ملزم حماد ولد جاوید کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھر لیا گیا ہے.کارؤائی کے دوران دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے.

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل منظورجھوٹی خبرپر30لاکھ ہرجانہ ہوگا