بھارت میں پُل ٹوٹنے سے 120 افراد ہلاک ہو گئے

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست گجرات کے شہر موروبی میں دریا کے اوپر تاروں پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹنے سے 120 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جبکہ 400 سے زائد شہریوں نے ایک ساتھ پُل کے ذریعے دریا عبور کرنے کی کوشش کی۔ حادثے میں 120 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے جبکہ سینکڑوں افراد نیچے دریا میں ڈوب گئے۔
بھارتی کی مقامی میڈیا کے مطابق230 میٹر لمبا یہ پل 19 ویں صدی میں برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا اور حال ہی میں تزئین و آرائش کے بعد اسے 5 دن قبل ہی عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شاہ خرچیاں کم ،مزدور کی تنخواہ بڑھانے کی کوشش کریں گے :وزیراعظم