جنوبی کوریا میں ہیلووین کے تہوار میں بھگدڑ مچ گئی، 151 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہیلووین کے تہوار کے دوران ایک تنگ گلی میں بھگدڑ مچنے سے 151 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات بھگدڑ کے دوران کچلے جانے کی وجہ سے ہوئیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ ہیلووین ایونٹ کے دوران تنگ گلی میں بڑی تعداد میں لوگ گر گئے دم گٹھنے اور دیگر وجوہات کے باعث 151 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 100 کے قریب لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں، ہلاک ہونے والوں میں 19 غیرملکی بھی شامل ہیں۔ حادثے کے زخمی افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ حادثے کے وقت تقریباً 50 افراد کو دل کا دورہ پڑا ان کا بھی علاج ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید