آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ہدایات

ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے تمام آبی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ہدایات کے بعد محکمہ بلدیات نے ایک ہفتے کے اندر اندر تمام ٹی ایم ایز سے رپورٹ طلب کرلی۔
تمام ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ ارسال کریں محکمہ بلدیات کی جانب سے تمام تحصیل میونسپل آفیسرز، ریجنل میونسپل آفیسرز اور ڈائریکٹر ایسٹ ویسٹ کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے فوری طور پر آبی گزرگاہوں پر تعمیر تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور اسکی فوری رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے اس ضمن میں بلدیاتی ادارے متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مل کر فی الفور کارروائی کا آغاز کریں اور تمام گزرگاہوں پر تعمیر تجاوزات ختم کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان