پی ٹی آئی کارکنوں کو15دن کاراشن ساتھ لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے کارکنوں کو اسلام آباد لانگ مار چ کیلئے کم سے کم دو ہفتوں کی خوراک ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے تمام کارکنان ٹینٹ ، کمبل ، سلنڈراور دریاں بھی ساتھ لے کر جائینگے جبکہ پڑائو طویل ہونے کی صورت میں مزید درکار اشیاء بعد میں منگوائی جائینگی ۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں موبلائزیشن مہم اب یونین کونسل سطح پر پھیلا دی گئی ہے اور 2نومبر کو اس کو حتمی شکل دیدی جائیگی ہر ضلع ، تحصیل اور صوبائی و قومی اسمبلی حلقہ کیلئے ایک ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے
جو 4سے لیکر 10ہزار تک ہے بڑے شہر پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور ، دیر اور دیگر کو 10ہزار کارکنان لانے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ چھوٹے اضلاع کو 4ہزار تک ورکرز لانے ہونگے ان ورکرز کیلئے دھرنے کے مقام پر ہر ضلع کا ٹینٹ ویلج قائم کیاجائیگا جس میں اس ضلع کے منتخب ارکان اسمبلی بھی موجود ہونگے اور وہ اس ٹینٹ کے ذمہ دار ہونگے تمام ورکرز کو اپنے ساتھ کم سے کم دو ہفتوں کی خوراک لانے کی ہدایت کی گئی ہے
جس میں خشک دودھ، پھل، سبزیاں، چائے کی پتی اور دیگر سامان شامل ہے اسی طرح بنیادی ضرورت کی ادویات اور فرسٹ ایڈ کٹ بھی لازمی ہے جبکہ کارکنان اپنے ساتھ ٹینٹ، کمبل اور سلینڈر بھی لائینگے تاکہ وہاں دھرنے کے دوران وہ کھانے پینے کا بندوبست کرسکیںورکرز کے سفری اخراجات، کھانے پینے اور کمبل و ٹینٹ کا خرچہ منتخب ارکان یا پھر پارٹی تنظیم برداشت کریگی ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان