انٹار کٹیکا میں برف کے نیچے طویل پراسراردریا دریافت

ویب ڈیسک :سائنس دانوں نے انٹارکٹیکا میں برف کے نیچے بہنے والے ایک طویل پُر اسرار دریا کو دریافت کیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سے برف کے پگھلنے میں تیزی آرہی ہو۔برطانیہ کے امپیریل کالج لندن اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے محققین نے پہلی بار 460 کلو میٹر طویل اس دریا کو ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔
نو دریافت شدہ دریا جرمنی اور فرانس کے مشترکہ رقبے کے برابر رقبے سے پانی اکٹھا کرتا ہے جو اس کے بہائو اور اس خطے میں برف کو متاثر کرتا ہے۔سائنس دانوں کو یہ ڈر ہے کہ اگر موسمیاتی تغیر سطح پر برف کے پگھلنے کی صورتحال کو مزید بد تر کرتا ہے تو یہ دریا اس خطے کی برف کی چادر کے نیچے موجود برف کو کم کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری