آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے معاملے پر وفاق اور پنجاب ایک بار پھر آمنے سامنے

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کے بعد پنجاب کی صوبائی حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے برطرف کر دیا
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد وفاق کو پینل کے نام بھجوا دیے، آئی جی پنجاب کے لیے فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ ان میں کسی ایک افسر کو پنجاب کا آئی جی مقرر کیا جائے۔
خیال رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار خدمات جاری رکھنے سے معذرت کر چکے ہیں۔
دوسری طرف پنجاب کابینہ بھی سانحہ وزیر آباد میں آئی جی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ