ایل آرایچ نرسز میں تنازعہ

ایل آرایچ انتظامیہ اورنرسزمیں تنازعہ حل کرانے کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک :لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نرسنگ سٹاف اور انتظامیہ کے درمیان جاری تنازع کے حل کیلئے صوبائی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی سربراہی میں3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے واضح رہے کہ ہسپتال کی فنانس کمیٹی نے بغیر کسی نوٹیفکیشن کے گذشتہ ماہ سے نرسز کیلئے ہاسٹل فیس میں اضافہ کر دیا ہے اور جولائی سے ان سے بقایاجات بھی لے لئے گئے ہیں
جس پر نرسز نے گذشتہ سات روز سے احتجاج شروع کر رکھا ہے اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے6نرسز کی ملازمت ختم اور سات نرسز کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا ہے جس کے بعد سے نرسز نے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے نرسز نے تین مطالبات رکھے ہیں ہیں ۔ ان میں نرسز کی برخاستگی واپس لینے، آئی سی یو الائونس دینے اور ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس لینا شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ہاسٹل فیس پر نظرثانی اور آئی سی یو الائونس دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن برخاست ہونے والوں کو واپس بحال نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اس تناظر میں یہ تنازع شدید ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہین آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اس بارے میں حتمی حل نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول