محکمہ تعلیم خالی آسامیوں پربھرتیاں

محکمہ تعلیم میں تمام خالی آسامیوں پربھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک :خیر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو بتایا گیا کہ معمولی طور پر متاثرہ 810 سکولوں میں فوری نوعیت کے اقدامات کر کے ان میں تعلیمی سلسلے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ جزوی اور مکمل طور پر متاثرہ سکولوں میں انفرسٹرکچر بلڈنگ کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پری فیبریکیٹڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے جو تین سے چار دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ وزیر تعلیم کو پیش کرے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔
بچے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے بھی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کو محکمہ تعلیم میں موجود تمام خالی اسامیوں اور ٹیچرز بھرتیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیر تعلیم نے فوری احکامات جاری کیے کہ ڈپارٹمنٹ میں موجود تمام خالی اسامیوںپر فوری طور پر موجودہ عملہ کی ترقیوں کا عمل مکمل کیا جائے۔ جس کے فوری بعد خالی رہ جانے والی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا