پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں

پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کومتحرک رکھنے کیلئے2کارواں چل پڑے

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کارکنوںکومتحرک رکھنے کیلئے مانسہرہ اورلکی مروت سے دوکارواں چل پڑے ۔تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے حوالے سے کارکنوں کیلئے ازسر نوپلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت پرویز خٹک اور دیگر صوبائی قائدین مختلف شہروں میں احتجاج میں شامل ہوں گے۔اس پروگرام کے تحت مانسہرہ کے بعد آج جمعہ کے روز ایبٹ آباد میں صوبائی قائدین پہنچیں گے۔ اس کے بعد ہفتہ کے روز ہری پور، اتوار کے روز نوشہرہ، اس کے بعد چارسدہ، صوابی، مردان، پشاور، خیبر اور مہمند ضلع میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ صوبائی قائدین نے بتایا کہ ان اضلاع میں مقامی قائدین اور کارکن بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد جب لاہور سے روانہ ہونے والا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا تو پشاور ریجن، ملاکنڈ، ہزارہ ریجن اور جنوبی اضلاع سے قائدین اور کارکن اسلام آباد پہنچیں گے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلے مختلف شہروں میں جائیں گے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روزقافلہ لکی مروت پہنچاجبکہ آج جمعہ کے روز ضلع بنوں اور اتوار کے روز یہ قافلہ ضلع کرک میں پہنچے گا۔اس قافلے کا مقامی سطح پر استقبال کیا جائے گا جہاں بڑی سکرین پر عمران خان کی تقریر نشر کی جائے گی

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار، آج پھر اجلاس ہوگا